15 سالہ بانو بی بی سگے ماں باپ کے بہیمانہ تشدد کی شکار۔ باپ کا حیران کن مؤقف، سگے والد نے بیٹی کو کیوں زنجیروں سے جکڑ دیا؟ باپ کا حیران کن مؤقف

عارف والا (پی این آئی) پنجاب کے شہرعارف والا میں 15 سالہ بانو بی بی اپنے ہی والدین کے شدید تشدد کا شکار ہو گئی۔ سگے والد نے اسے زنجیروں سے جکڑ دیا۔ پنجاب پولیس نے زنجیروں میں جکڑی اور تشدد کا شکار بیٹی کو پولیس نے بازیاب کر کے باپ کو گرفتار کرلیا۔مقامی پولیس کے مطابق عارف والا کے محلہ ضیاء نگر میں والدین نے 15 سالہ حقیقی بیٹی کو کام نہ کرنے پر زنجیروں سے باندھ رکھا تھا، وہ اسے تشدد کا نشانہ بناتےتھے،

لڑکی دارالامان منتقل کر دی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ اہل علاقہ کی نشاندہی پر 15 سالہ بانو بی بی کو گھر سے بازیاب کروا لیا گیا، بازیاب ہونے والی لڑکی نے بھی یہی بیان دیا کہ والدین تشدد کرتے اور زنجیروں سے باندھ کر رکھتے تھے۔لڑکی کے والد نے پولیس کو بتایا کہ بیٹی متعدد بار گھر سے بھاگ کر دارالامان گئی ہے۔ڈی ایس پی خضر زمان نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کے باپ کو گرفتار کر کے پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close