جب وزیراعظم جونیجو مرحوم نے ڈاکٹر عبدالقدیر مرحوم کے سامنے امریکی صدر کا دھمکی آمیز خط پڑھا تو انہوں نے آگے سے کیا کہا کہ وزیراعظم کا چہرہ خوشی سے تمتما اٹھا؟ شاندار تاریخی الفاظ

اسلام آباد (پی این آئی) سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے سابق چیئرمین ظفر حجازی نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم کا ایسا واقعہ سنا دیا کہ آپ کے ہاتھ بھی دعا کیلئے اٹھ جائیں گے۔ظفر حجازی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ “ڈاکٹر صاحب نے ایک بار بتایا کہ انہیں جونیجو مرحوم (سابق وزیر اعظم محمد خان جونیجو) نے بلایا اور ایک دھمکی آمیز خط پڑھایا جو امریکی صدر کی طرف سے تھا.

 

 

 

 

جب ملاقات کے بعد ڈاکٹر صاحب اٹھ کر جانے لگے تو جونیجو مرحوم نے دھیرے سے کہا کہ ڈاکٹر صاحب اگر ملک پہ کوئی افتاد پڑ جاے تو کتنے وقت میں ہم تجربہ کر سکتے ہیں؟ ڈاکٹر صاحب نے جواب دیا وزیراعظم صاحب آپ حکم کیجیے، ہم آپ کو حکم واپس لینے کا وقت بھی نہیں دیں گے، اور جونیجو مرحوم کا چہرہ خوشی سے تمتما اٹھا۔”ظفر حجازی کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر کے پائے کا محب وطن کون ہو گا؟ انہیں کہا گیا کہ اگر ایک ملک کو ایٹمی ٹیکنالوجی ٹرانسفر کرنے کا الزام اپنے سر لے لیں تو پاکستان بہت بڑی مصیبت سے بچ سکتا ہے۔ محسن پاکستان نے الزام اپنے سر لے لیا۔ کہاں سے لاؤ گے اتنے عظیم لوگ؟ ڈاکٹر صاحب سے اقبالی بیان دلانے کے بعد جنرل مشرف نے بیان دیا کہ”ڈاکٹر قدیر نے ٹیکنالوجی دولت کے لالچ میں ٹرانسفر کی، اب ڈاکٹر صاحب باقی عمر دولت انجوائے کریں” اور پھر ڈاکٹر عبدالقدیر کو نظر بند کر دیا۔ظفر حجازی نے سوال اٹھایا کہ کہاں گئی وہ دولت؟ دنیا نے دیکھا کہ ڈاکٹر قدیر نے باقی زندگی کسمپرسی میں بسر کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close