حکومت نے بلوچستان کے زلزلہ متاثرین میں کتنی رقم تقسیم کرنے کا اعلان کر دیا؟بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بلوچستان کے زلزلہ سے متاثرہ ضلع ہرنائی کے ہر خاندان کے لیے 12ہزار روپے کی امدادی رقم کا اعلان کیا ہے۔

 

 

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری،بلوچستان کے چیف سیکرٹری مطاہر نیاز رانا ، پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر ظہیر عباس کھوکھر ، کمشنر سبی ڈویژن ، ڈپٹی کمشنر ہرنائی اور پاک فوج کے سینئر افسران کے ہمراہ ہرنائی کے زلزلہ زدہ علاقوں کے دورہ اور وفاقی حکومت سے درکار امداد کی سطح کا جائزہ لینے کے موقع پر اعلان کیا کہ وزیراعظم نے ہرنائی کے تمام خاندانوں کے لیے وفاقی حکومت کے امدادی پیکیج کے تحت فی خاندان 12 ہزار روپے امداد کی منظوری دے دی ہے،زلزلے سے متاثرہ افراد کی بازیابی کے لیے سماجی تحفظ ضروری ہے،وفاقی حکومت ہرنائی کے ہر خاندان کو فوری امداد کے طور پر 12 ہزار روپے نقد رقم دے گی، امدادی نقد امداد احساس پروگرام کے تحت فراہم کی جائے گی،یہ امداد متاثرہ خاندانوں کے لیے نقصان کی تفصیلی تشخیص کے بعد معاوضے کے علاوہ ہوگی۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نےکہا کہ وفاقی حکومت مشکل کی اس گھڑی میں ہرنائی کے لوگوں کے ساتھ ہےاور ہم ان کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے،ہم زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں،احساس کی ہنگامی ریسپانس یو رجسٹری متاثرہ علاقوں میں پیر تک اپنے ڈیسک بھی کھول دے گی،احساس قومی سماجی و اقتصادی رجسٹری سروے ہرنائی میں مکمل ہو گیا ہے، رجسٹریشن ڈیسک ان گھروں کے خود اندراج میں سہولت فراہم کریں گے جنہیں احساس کی مدد درکار ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close