عوام میں ذہنی بیماریوں سے بچا ئواور احتیاطی تدابیر کا شعور پیدا کرنا ہے

لاہور (آئی این پی ) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوام میں ذہنی بیماریوں سے بچا اور احتیاطی تدابیر کا شعور پیدا کرنا ہے۔

سردار عثمان بزدار نے ذہنی صحت کے عالمی دن کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ تندرست زندگی کا براہ راست تعلق صحت مند دماغ سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ غربت، عدم تحفظ اور تعلیم میں کمی کے باعث ذہنی انتشار میں مبتلا افراد کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، موبائل فون اور کمپیوٹر کا غیر معمولی استعمال بھی ذہنی بگاڑ کا باعث بن رہا ہے۔

وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ قانون فطرت سے ہٹ کر زندگی گزارنے سے ذہنی امراض لاحق ہونے کے خدشات میں اضافہ ہوتا ہے، میانہ روی اور اعتدال کے ساتھ زندگی بسر کرنے سے ذہنی صحت برقرار رہتی ہے، جسمانی ورزش، تفریحی سرگرمیاں اور اچھا ماحول دماغی صحت کیلئے ضروری ہے۔ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ذہنی امراض میں مبتلا افراد کی بحالی کے لئے اقدامات حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں، ذہنی امراض میں مبتلا افراد کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں، آج عزم کرنا ہے کہ ذہنی امراض میں مبتلا افراد کے علاج معالجے و بحالی کیلئے مربوط انداز میں کوششیں جاری رکھیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں