پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید نوید قمر ڈینگی کا شکار ہو گئے

کراچی (آئی این پی ) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید نوید قمر ڈینگی کے ریڈار پر آگئے، ڈینگی کے باعث نوید قمر کئی دنوں سے پارٹی کے اہم اجلاسوں سے بھی غیر حاضر ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نوید قمر کو اسلام آباد میں ڈینگی ہوا جہاں ڈینگی کے باعث نوید قمر کے پلیٹلیٹ کم ہوگئے جبکہ نوید قمر کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں کراچی منتقل کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close