پاکستانی قوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی ہمیشہ مقروض رہے گی

اسلام آ باد (آئی این پی ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان خان کی ہمیشہ مقروض رہے گی، جبکہ ان کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا ایک عظیم محب وطن فرزند ہم سے بچھڑ گیا، آج ہر پاکستانی سوگوار ہے، ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ملک کے اس جوہری پروگرام کو پایئہ تکمیل پر پہنچایا، جس کی بنیاد قائدِ عوام نے رکھی تھی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ یہ شہید ذوالفقار علی بھٹو ہی تھے، جن کے کہنے پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان پاکستان کے جوہری پروگرام سے منسلک ہوگئے تھے ، دعاگو ہوں، اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں بلند درجات اور تمام سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حصلہ دے، آمین ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close