لاہور (آئی ا ین پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف نے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر(آج) پیر کو ملک بھر یوم سوگ منائے گی،محسن پاکستان کو ملک وقوم کے لئے خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا جائے گا،پاکستان مسلم لیگ (ن) (آج) پیر کو ملک بھر میں محسن پاکستان کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعائیہ تقاریب منعقد کرے گی ۔
شہباز شریف نے ملک بھر سے پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کو خصوصی محافل کے انعقاد کی ہدایت جاری کر دیں ہیں ۔ ڈاکٹر عبد القدیر خان کے لئے(آج) پیر کو فاتحہ خوانی کی خصوصی محافل میں پارٹی رہنما، کارکنان شریک ہوں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں