ہرنائی(آئی این پی)بلوچستان کے ضلع ہرنائی اور گرد و نواح میں آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔آفٹر شاکس کے باعث ضلع بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے مزید 2ہفتے کے لیے بند کر دیے گئے ہیں جب کہ زلزلے کے 3روز گزر جانے کے باوجود متعدد متاثرین اب بھی حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے بتایا کہ وزیراعظم نے زلزلہ متاثرین کے لیے 12000 روپے فی خاندان کا اعلان کیا ہے، تاہم وزیراعظم کی اعلان کردہ فی گھرانہ 12ہزار روپے کی امداد اگلے 10روز میں جاری ہو گی۔ نقصانات کے جائزے کے بعد اضافی امداد بھی جلد جاری کی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں