ایئر چیف مارشل(ر)فاروق فیروز خان مکمل فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

راولپنڈی(آئی این پی)ایئر چیف مارشل (ریٹائرڈ)فاروق فیروز خان کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ پی اے ایف قبرستان نور خان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

پاکستان ایئرفورس کے ترجمان نے کہا کہ پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے کی نے مرحوم کی قبر پر سلامی دی جبکہ صدر پاکستان ،وزیراعظم ،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ،چیف آف آرمی سٹاف ،چیف آف نیول سٹاف ،چیف آف ایئر سٹاف اور دیگر کی جانب سے مرحوم کی قبر پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق جنازے میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سربراہ پاک فضائیہ، سربراہ پاک بحریہ، پی اے ایف کے سابق ایئر چیفس، اعلی سول اور فوجی حکام نے شرکت کی۔خیال رہے کہ پاک فضائیہ کے سابق سربراہ ایئر چیف مارشل ریٹائرڈ فاروق فیروز خان82برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑںے سے انتقال کر گئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close