کوئٹہ(آئی این پی)بلوچستان میں وزیراعلی جام کمال کے حامی اور مخالف گروہ اپنے اپنے مقف پر ڈٹ گئے ہیں۔اسپیکر عبدالقدوس بزنجو کی قیام گاہ پر ناراض حکومتی ارکان کا اجلاس ہوا جس میں جام کمال کو وزارت اعلی سے ہٹانے کا پھر سے عزم کیا گیا، اجلاس میں پارٹی کے ناراض اراکین اور بی این پی عوامی کے اسد بلوچ شریک ہوئے۔
ناراض اراکین کا کہنا تھا کہ وزیراعلی جام کمال کو ہٹانیکے تمام آپشن موجود ہیں۔دوسری جانب جام کمال کا کہنا ہیکہ بی اے پی کے ممبران اور اتحادیوں نے ہمیشہ مجھے عزت اور سپورٹ دی ہے، بی اے پی کے ناراض ساتھی واپس آجائیں گے،ہم سب کو بلوچستان میں ترقی کی رفتار میں تیزی لانے کی ضرورت ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں