سیالکوٹ(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ووٹ کا تقدس پامال نہیں ہونا چاہیے،ملکی حالات کے پیش نظر الیکشن کبھی بھی ہو سکتے ہیں ، حکومت نے ابھی سے تیاریاں شروع کر دی ہیں کہ اپوزیشن الیکشن نہ لڑ سکے، اپوزیشن کو مقدمات میں پھنسایا جا رہا ہے۔
سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ و دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگست کے مہینے میں 71ہزار ہی کر نے ایف بی آر کو متاثر کرنے کی کوشش کی جبکہ حکومت کی اپنی شکست واضح نظر آ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ 1روپیہ 95 پسیے بجلی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے،عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ،ٹرانسپرنسی ادارے کی وزیر اعظم جو مثالیں دیتے تھے اس نے کہا ہے کہ مہنگائی میں چار درجے اضافہ ہوا ہے ،مسلم لیگ ن کے منصوبوں کو اکھاڑ دیا گیا جبکہ کھاریاں موٹروے منصوبہ بھی مسلم لیگ ن کا تھا۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ عدالت نے پوچھا خواجہ آصف کو کس کیس میں پکڑا انکے پاس کوئی جواب نہیں تھا ،بلین ٹری کہاں ہیں، اقتدار کے نشے میں جس نے ووٹ پر ڈاکہ ڈالا ہے وہ دنیا اور آخرت میں جوابدہ ہے،اگر ان کے پاس اقتدار نہ رہا تو ان کا بھی احتساب بھی ہوگا جبکہ پاکستانی قوم ان کا انصاف سے احتساب کریں گے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما نے کہا کہ ووٹوں کی تیار فصل کے ووٹ کے حق کا تحفظ کرنا ہے،حکومت کا کوئی ایک منصوبہ جو اس نے مکمل کیا ہو، کرپشن اور مہنگائی کا سیلاب آیا ہوا ہے، متوسط طبقے کا جینا محال ہو چکا ہے ،اگر ڈیڑھ سال حکومت مزید رہی تو خدانخوستہ ملک دیولیہ ہو جائے گا ،ملکی حالات کا واحد حل بائیس کروڑ عوام کو حق حاصل ہو، وہ حکمران خود چن سکیں جبکہ 74سالوں سے پاکستانی عوام کو ووٹ کی طاقت کا حق نہیں ملا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں