آزاد کشمیر ضمنی الیکشن، ایک سیٹ تحریک انصاف جبکہ دوسری پر جیت کس کی ہوئی؟ تہلکہ خیز نتائج آگئے

مظفر آباد(پی این آئی) آزاد کشمیر میں دو حلقوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے ہیں۔ان دو سیٹوں میں سے ایک سیٹ پاکستان تحریک انصاف جبکہ دوسری سیٹ پاکستان پیپلز پارٹی کے نام رہی۔

 

 

دونوں حلقوں کے غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے ایل اے 3 میرپور کی سیٹ ضمنی انتخاب میں اپنے نام کرلی ہے۔ایل اے 3 کی سیٹ پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر سلطان محمود نے خالی کی تھی۔ایل اے 3 میر پور کے 147 میں پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے یاسر سلطان 20142 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ہیں ۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چوہدری سعید 11608ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔جیتنے والے امیدوار یاسر سلطان صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کے بیٹے ہیں۔دوسرے حلقہ ایل اے 12 کوٹلی 5سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار عامر یاسین 24335ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے شوکت فرید18858 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔شوکت فرید عام انتخابات کے دوران بھی یہ سیٹ ہار گئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close