لاہور (پی این آئی) سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور سابق وزیر اعظم نواز شریف میں اختلاف لگائی بجھائی والوں کی وجہ سے ہوا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مجیب الرحمان شامی کا کہنا تھا کہ سقوطِ ڈھاکہ کے بعد بھٹو صاحب کے دل میں یہ بات آئی کہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہونا چاہیے۔
جس کے بعد انہوں نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ساتھ مل کر پاکستان کا ایٹمی پروگرام شروع کیا۔ جنرل ضیا الحق نے اسے پایہ تکمیل تک پہنچایا، ان کے دور میں ایٹم بم تیار ہوچکا تھا ، نواز شریف کے دور میں اس کا دھماکہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیرایٹم بم کے خالق تھے لیکن بیچ میں سیاست آگئی۔ ان کیلئے پسندیدگی بہت زیادہ ہوگئی تھی جس کی وجہ سے لگائی بجھائی والوں نے کہا کہ یہ تو لیڈر بن جائیں گے، ان کی وہ پذیرائی نہیں ہوئی جو ہونی چاہیے تھی جس کی وجہ سے نواز شریف کے ساتھ ان کے اختلافات ہوئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں