ڈاکٹرعبدالقدیرخان کی تدفین کہاں ہو گی ، فیصلہ ہو گیا

اسلام آباد (پی این آئی )وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ قومی ہیرو ڈاکٹرعبدالقدیرخان کیلئے دو قبریں تیار گئی تھیں تاہم ان کی تدفین سیکٹر ایچ8 کے قبرستان میں ہوگی۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ نے بتایا کہ ڈاکٹر عبد القدیر کے اہلخانہ نے ایچ8 میں تدفین کا فیصلہ کیا ہے۔ نماز جنازہ فیصل مسجد میں ہی پڑھائی جائے گا۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد میت کو ایچ8 لے جایا جائے گا۔اسلام آباد کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فیصل مسجد اور ایچ ایٹ قبرستان دونوں جگہ پر تدفین کے لیے انتطامات کیے گئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close