ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اچھی صحت کے ساتھ85 سال کی طویل عمر پائی، گذشتہ دنوں اپنے انتقال کی جھوٹی خبر پر انہوں نے کہا کہ کئی سال ابھی اللہ مجھے ضرور زندہ رکھے گا تاکہ میں (اپنے حاسد)لوگوں کے د ل جلاسکوں

لاہور(پی این آئی )ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا کہنا ہے کہ کچھ احسان فراموش لوگ ان کے بارے میں بری خبریں لگا رہے ہیں، آپ سب میرے متعلق افواہیں سن کر پریشان ہوں گے، مجھے بھی صبح سے بہت فون آ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوگ میری بیماری اور میری وفات سے متعلق بھی خبریں لگا رہے ہیں، اللہ کا شکر ہے میں بالکل ٹھیک ہوں، کئی سال ابھی اللہ مجھے ضرور زندہ رکھے گا تاکہ میں لوگوں کے د ل

جلاسکوں۔ایٹمی سائنسدان کا کہنا تھا کہ میں ٹھیک ہوں، اگر ایسی کوئی بات ہوئی تو گھر والوں کی جانب سے سب کو معلوم ہوجائے گا۔واضح رہے یہ بات انہوں نے تب کہی تھی جب سوشل میڈیا پر ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال کی خبریں گردش کررہی تھیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close