پوری قوم نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی صحت کے لیے دعائیں مانگیں، سخت مایوسی ہوئی ہے کہ وزیراعظم عمران خان یا ان کی کابینہ کے کسی رکن نے میری صحت کے بارے میں دریافت نہیں کیا، ہسپتال سے پیغام

اسلام آباد (پی این آئی) اپنے انتقال سے قبل ڈاکٹر عبدالقدیر خان حکومت وقت سے ناراض تھے،راولپنڈی کے ایک ہسپتال میں زیرعلاج ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے وزیراعظم عمران خان اوران کی کابینہ کے ارکان میں سے کسی کی طرف سے بھی صحت سے متعلق خیریت دریافت نہ کرنے پرافسوس کا اظہارکیا تھا۔ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہا تھا کہ ”مجھے سخت مایوسی ہوئی ہے کہ وزیراعظم عمران خان یا ان کی کابینہ کے کسی رکن نے میری صحت

کے بارے میںدریافت نہیں کیا۔“محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا کہنا تھا کہ ”جب پوری قوم میری صحت یابی کے لیے دعائیں مانگ رہی تھی تو ایک بھی سرکاری عہدیدار نے میری صحت کے بارے میں جاننے کے لیے ایک ٹیلی فون تک نہیں کیا۔“ ۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close