لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ حکمران قوم کا پیسہ اور عدالت کا وقت ضائع کر رہے ہیں،ایف آئی اے نے 11ماہ پہلے شہباز شریف پر کیس بنایا، اتنے ماہ بعد ایف آئی اے کو خیال آیا کہ یہ عدالت کا دائرہ اختیار نہیں ہے، ، ہفتہ کو لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے نے عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج کیا،جہانگیر ترین کا کیس اس عدالت نے سنا تب ایف آئی اے کو خیال کیوں نہ آیا؟
عطا تارڑ نے کہا کہ ایف آئی اے نے کسی بھی حکومتی عہدے دار کے خلاف اتنا لمبا کیس نہیں چلایا، وفاقی تحقیقاتی ادارہ 11ماہ بعد بھی منی لانڈرنگ سے متعلق شواہد نہیں دے سکا،انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)شہزاد اکبر کے کہنے پر حقائق مسخ کر کے خبر دیتا ہے، عطا تارڑ نے کہا کہ ایف آئی اے کا پلندہ برطانوی عدالت نے باہر پھینکا، حکمران قوم کا پیسہ اور عدالت کا وقت ضائع کر رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں