حیدرآباد ،شہری حقوق ریلی سندھ کے عوام کا پیغام ہے اب ہم حقوق کسی کو غضب کرنے نہیں دینگے،

حیدرآباد(آن لائن) حیدرآباد شہری حقوق ریلی سندھ کے حقوق پامال کرنے والوں کو عوام کی جانب سے یہ پیغام دیگی کہ اب ہم شہری سندھ کے حقوق کسی کو غضب کرنے نہیں دینگے۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ڈپٹی کنوینر و سابقہ میئر کراچی وسیم اختر نے ایم کیوایم (پاکستان) حیدر آباد ڈسٹرکٹ کے زیر اہتمام 10اکتوبر کو حیدر آباد شہری حقوق ریلی کے حوالے سے حیدر آباد کے مختلف ٹائونز میں عوامی رابطہ مہم پر مبنی عوامی اجتماعیت

سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ عوامی رابطہ مہم میںایم کیو ایم پاکستان کے اراکین رابطہ کمیٹی خواجہ اظہار الحسن ،مسعود محمود ، انچارج سندھ تنظیمی کمیٹی سلیم رزاق واراکین ، ایم کیو ایم حیدرآباد ڈسٹرکٹ کے انچارج ظفر احمد صدیقی اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی ، حق پرست اراکین قومی صوبائی اسمبلی انجینئر صابر حسین قائمخانی ، صلاح الدین ،راشد خلجی ، ندیم احمد صدیقی ، ناصر حسین قریشی اورٹائونز ویوسیز کے ذمہ داران سمیت حق پرست عوام کی بڑی تعداد میں موجودتھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہری سندھ کے اصل حق دار نوجوانوں کو سرکاری نوکریوں سے محروم رکھنے والے جالی ڈومیسائل کے زریعے شہری سندھ کے نوجوانو ں کے حق پر ڈاکہ ڈال کر خود کو جمہوریت کے ٹھکیدار بنے بیٹھے ہیں جو ان تعصب کو ظاہر کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سندھ کو دھرتی ماں کا نعرہ لگانے والے خودتعصب پرستی پر عمل پیرا ہوکر سندھ کو شہری سندھ اور دیہی میں تقسیم کر چکے ہیںاور 10 اکتوبر کو ہونے والے حیدرآبادعوامی احتجاج سندھ لوٹے والوں کو ان کی اصل شکل دیکھائے گا۔انہوں نے کہا کہ حق پرست عوام باشعور ہیں اور جانتے ہیں کہ کون سندھ دھرتی ماں کا سچا سپوت ہے اور کون دھرتی ماں کا خون چوس رہے ہیں ۔رکن رابطہ کمیٹی و ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سندھ میں تقسیم کا عمل سب سے پہلے پیپلز پارٹی نے کوٹہ سٹم رائج کر کے کیا تھا اب یہ کس پر تقسیم کا الزام لگارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ شہری سندھ کے پڑھے لکھے نوجوانوں کو انکے جائز حقوق سے محروم کرکے اور آج سندھ کو تقسیم نہیں ہونے دینگے کا نعرہ لگا کر سیاست چمکاتے ہوئے نذر آتا ہے ۔ رکن رابطہ کمیٹی مسعود محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حیدرآباد شہری حقوق ریلی ظالم و جابر حکمرانوں کے تعصب پرستی وظلم وجبر کا خاتمے کا سبب بنے گی۔انہوں نے کہا کہ حق و سچ کی راہ پر چلنے والے ظالم وجابر سے نہیں ڈرتے بلکہ آواز حق بلند کرتے رہتے ہیں ۔انچارج سندھ تنظیمی کمیٹی سلیم رزاق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم بانیان پاکستان کی اولادیں ہیں ہم اپنے ساتھ آزادی اور اپنے حصے زمین ساتھ لائے تھے ہم سندھ دھرتی کے اصل سپوت ہیں ہمیں کسی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ۔انہوں نے کہا کہ10 اکتوبرکا حیدرآباد شہری حقوق ریلی سندھ میں احساس محرومی کے خاتمے آغاز کریگی۔ ایم کیوایم حیدر آباد ڈسٹرکٹ آرگنائزر ظفر احمد صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 10 اکتوبر کو حیدرآبادشہری حقوق ریلی میں عوام کی بھر پور شرکت سندھ کو کرپشن اور بدعنوانی کا کلچر دینے والوںسندھ حکومت کی ناانصافیوں کیخلاف آواز حق بلند کرنے کا دن ہے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کافی سالوں پہلے کوٹہ سٹم رائج کر کے شہری سندھ سے تعصب کی بنیاد رکھی تھی اور سندھ کو لوٹے والے خود کو مالک سمجھ رہے ہیں لیکن یہ بھول گئے ہیں کہ عوام کی طاقت سے بڑی دنیا میں کوئی طاقت ہے جب عوام میں شعور بیدار ہوجاتا ہے تو معاشرے میں تبدیلی آتی ہے۔ اس موقع پر حق پرست اراکین قومی صوبائی اسمبلی انجینئر صابر حسین قائمخانی ، صلاح الدین ،راشد خلجی ، ندیم احمد صدیقی ، ناصر حسین قریشی نے خطاب کیا ۔ #/s#

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close