اسلام آباد(آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہا کہ نالائق سرکار عوام سے جینے کی خواہش چھین رہی ہے، ملک میں بجلی مہنگی کرکے کونسے خزانے بھرے جا ر ہے جبکہ عمران خان بجلی کے نرخوں میں اضافے پر سول نافرمانی کا لیکچر دیتے تھے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا ہے۔ شازیہ مری نے کہا کہ آج پاکستان میں بجلی کی قیمت آسمان کو چھو رہی ہے،
لوگ بجلی کی لوڈشیڈنگ اور بلوں سے پریشان ہیں مگر نالائق کی نشانی یہ ہے کہ وہ اپنی ناکامی کا ملبہ دوسروں پر ڈالتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں عوام کو ناقس آٹا فراہم کیا جاتا ہے اور اچھی گندم ایکسپورٹ کرکے ناقص گندم امپورٹ کی جا رہی ہے، ادویات کی قیمتیں غریب کی قوتِ خرید سے باہر ہیں، نامنہاد صحت کارڈ معصوم عوام سے فراڈ ہے اور نامنہاد صحت کارڈ سے انسانی زندگی بچانے والی ادویات نہیں ملتی۔ شازیہ مری نے کہا کہ صرف پیپلزپارٹی کی قیادت ہی عوام کو مشکلات سے نکال سکتی ہے، پیپلزپارٹی ریاست کے ثمرات غریبوں تک پہنچاتی ہے اور عوام کو ایک ہی امید ہے کہ بلاول بھٹو آئیں گے روزگار لائیں گے۔#/s#
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں