کتنے اراکین اسمبلی میرے ساتھ ہیں؟ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال بھی استعفیٰ نہ دینے پر ڈٹ گئے

کوئٹہ (پی این آئی) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ اتحادیوں سمیت 26 ممبران میرے ساتھ ہیں کسی دباؤ میں آکر مستعفی نہیں ہوسکتا، ناراض دوست وزارتوں سے مستعفی ہونے کے بعد واپس آسکتے ہیں،ہمارے ساتھیوں کا اپوزیشن کیساتھ شامل ہونا سمجھ سے بالاتر ہے،تحریک عدم اعتماد کے بعد ہماری جماعت کے ساتھی بھی ناراض اراکین کی شکل میں سامنے آئے۔

 

 

 

18 ماہ رہ گئے چند لوگوں کی خواہش پر تبدیلی سے اپوزیشن اور حکومت دونوں کو نقصان اٹھانا پڑے گا۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے اپنے بیان میں کہا کہ کسی کے تحفظات اجتماعی نوعیت کے منصوبوں اور وزیراعلیٰ کی حیثیت سے نہیں ہیں،بلاتفریق اپنے اتحادیوں اور اپوزیشن سمیت تمام اراکین نمائندوں کو فنڈز دیئے،سردار صالح بھوتانی کی تجویز کی اسکیمات پی ایس ڈی پی میں شامل کی گئیں،قدوس بزنجو نے اپنے حلقے کے لئے کوئی اسکیم نہیں دی اور نہ ہی وہ رابطے میں رہے،حکومت نے وسیع تر مفاد کو مد نظر رکھا،ترقیاتی حوالے سے تمام علاقوں کے مسائل ایک جیسے ہیں۔جام کمال خان نے کہا کہ بی اے پی نے اتحادی جماعتوں کے ساتھ ملکر صوبے کی بہتری کے لئے کام کا آغاز کیا،اٹھارہویں ترمیم کے بعد ہم نے قانون کے مطابق وزراء اور مشیر بنائے،بانی اراکین اورساتھیوں نے اہم کردار ادا کیا تاکہ ناراض اراکین اپنے تحفظات کا اظہار کھل کر کرسکیں،ہمیشہ کوشش رہی تمام دوستوں اور ممبران کو ساتھ لیکر سنجیدگی کے ساتھ معاملات کو آگے بڑھایا جائے، تین سال میں صوبے کی بہتری اور مسائل کے حل کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں