اسلام آباد (پی این آئی) پنڈورا پیپرز سکینڈل میں انٹیلی جنس بیورو نے معاملے کی چھان بین شروع کر دی ہے ۔ سکینڈل میں شامل 700پاکستانیوں کے خلاف باضابطہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ،پنڈورا پیپرز کی تحقیقات دو حصوں پر مشتمل ہے ، موجودہ یا سابقہ پبلک آفس ہولڈرز ، کاروباری شخصیات کیخلاف الگ تھلگ تحقیقات ہوں گی۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ پاکستانی شہریوں کے ملک میں کاروبار ، بینک اکاؤنٹس کی جانچ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ، تحقیقات میں ملک بھر کے ریونیو ڈیپارٹمنٹ اور نادرا کے ادارے سے مدد لی جائے گی جس کے بعد رپورٹیں ایف آئی اے ، نیب اور ایف بی آر کو فراہم کی جائیں گی ، تحقیقات میں ہونے والی پیشرفت سے براہ راست وزیر اعظم کو آگاہ رکھا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں