ریمبو نے میری نازیبا ویڈیوز بنارکھی ہیں، بلیک میلنگ کی وجہ سے تنخواہ میں سے آدھے پیسے ریمبو کو دیتی ہوں ، عائشہ اکرم کے تہلکہ خیز انکشافات

لاہور(پی این آئی) سانحہ گریٹر اقبال پارک کیس میں متاثرہ خاتون عائشہ اکرم نے تمام واقعہ کا ذمہ دار اپنے ساتھی ریمبو کوٹھہرا دیا،عائشہ اکرم نے انوسٹی گیشن پولیس کو تحریری بیان جمع کروا دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عائشہ اکرم نے اپنے تحریری بیان میں کہا کہ گریٹر اقبال پارک جانے کا منصوبہ ریمبو نے ہی بنایا تھا۔ ریمبو نے اپنے ساتھیوں کے

ہمراہ میری نازیبا ویڈیوز بنارکھی ہیں۔ ویڈیوز کی وجہ سے ریمبو مجھے بلیک میل کرتا رہا۔ ریمبو مجھے بلیک میل کرکے 10لاکھ روپے لے چکا ہے، میں اپنی تنخواہ میں سے آدھے پیسے ریمبو کو دیتی تھی۔ ریمبو اپنے ساتھی بادشاہ کے ساتھ مل کر ٹک ٹاک گینگ چلاتا ہے۔ انوسٹی گیشن پولیس نے تاحال اس کیس پر بات کرنے سے انکار کردیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close