موٹر وے پولیس کی ایمانداری کی ایک اور اعلٰی مثال قائم

لاہور(پی این آئی)موٹر وے پولیس نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کرتے ہوئے خاتون مسافر کا بھول کر رہ جانے والا تقریباً ڈھائی لاکھ روپے مالیت کا موبائل فون واپس کر دیا۔ترجمان موٹر وے پولیس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ رحیم یار خان سے لاہور جانے والی خاتون اپنا قیمتی موبائل سروس ایریا میں بھول گئی تھی۔ترجمان کے مطابق خاتون نے موٹر وے پولیس ہیلپ لائن پر موبائل فون گمشدگی کی اطلاع دی تھی۔موٹر وے پولیس ترجمان کا بتانا ہے

کہ 2 لاکھ 35 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون تلاش کر کے خاتون مالک کے حوالے کر دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close