پنجاب حکومت کا یکم سے 12ربیع الاول تک عشرہ شان رحمت اللعالمین منانے کا اعلان

لاہور (آئی این پی ) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب میں یکم ربیع الاول سے 12 ربیع الاول تک عشرہ شان رحمت اللعالمینؓ منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اسٹاف کو اعلی کارکردگی پر رحمت اللعالمین سے منسوب میڈل دیئے جائیں گے، پنجاب کی جیلوں میں عشرہ شان رحمت اللعالمین کے دوران قیدیوں اور اسٹاف کیلئے پریزن پیکیج کا اعلان کیا جائے گا۔عشرہ شان

رحمت اللعالمین منانے کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ مرکزی رحمت اللعالمین کانفرنس، عالمی مشائخ علما کانفرنس، انٹرنیشنل میلاد مصطفی کا انعقاد کیا جائے گا۔ صوبائی سطح پر نعتیہ مشاعرہ ، مقابلہ حسن نعت اور دیگر تقاریب منعقد ہوں گی۔ وزیراعلی پنجاب نے کہاکہ تحصیل، ضلع، ڈویژن اور صوبائی سطح پر شان رحمت اللعالمین کے حوالے سے خصوصی تقریبات اور محافل ہوں گی۔ صوبے بھر میں خطاطی کی نمائشیں اور مقابلے بھی منعقد ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پناہ گاہوں، ہسپتالوں، یتیم خانوں اور اولڈ ہاسز میں خصوصی کھانے پیش کئے جائیں گے۔

صوبائی وزرا، ارکان اسمبلی متعلقہ اضلاع میں عشرہ شان رحمت اللعالمین کی تقریبات میں شریک ہوں گے۔ عشرہ شان رحمت اللعالمین کے دوران خصوصی ڈاکومینٹری بھی تیار کی جائے گی۔ انہوں نے بتایاکہ عشرہ شان رحمت اللعالمین کے دوران کورونا ایس او پیز کے مطابق تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ شان رحمت اللعالمین بیان کرنے کا حق ادا کرنے کیلئے نہ کوئی قلم ہے اورنہ کوئی زبان۔ نبی آخرالزماں حضرت محمد کی تعریف وتوصیف بیان کرنابہت بڑا اعزاز اور انعام ہے۔ عثمان بزدار نے کہاکہ انسان تو انسان، فرشتے بھی نبی کریم پردرودوسلام بھیجتے ہیں اور تا ابد بھیجتے رہیں گے۔ ہر مسلمان حضرت محمدکی شان بیان کرنا اپنے لئے سعادت سمجھتا ہے۔ اللہ تعالی نے ہم ناچیز کو بھی یہ سعادت اوراعزاز عطا کیا۔ انہوں نے

بتایاکہ سابق روایات کو آگے بڑھاتے ہوئے شان رحمت اللعالمین بیان کرنے کیلئے پورا عشرہ مخصوص کیا ہے۔12 روزہ تقریبا ت حضرت محمد کی شان بیان کرنے کیلئے کافی نہیں۔ دنیا کو بتانا چاہتے ہیں ہم دل و جان سے حضرت محمد پر فدا ہیں اوران کی عظمت کسی بھی دنیاوی امر سے بالاتر ہے۔ عثمان بزدار نے کہاکہ صوبہ بھر میں رحمت اللعالمین اسکالرشپ اسکیم جاری ہے۔ ذہین اورنادار طلبا کو 27 کروڑ38 لاکھ روپے کے 10574 رحمت اللعالمین سکالر شپ دیئے جاچکے ہیں۔ وزیراعلی پنجاب نے کہاکہ حکومت پنجاب رواں برس 83 کروڑ40لاکھ روپے کے 29142 رحمت اللعالمین اسکالر شپ دے گی۔ بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور،غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد، یونیورسٹی آف چکوال اور اوکاڑہ یونیورسٹی میں سیرت چیئر قائم ہوچکی ہے۔ عثمان بزدار نے کہاکہ سیرت چیئر کے تحت محققین کو ریسرچ کے لئے معاونت فراہم کی جائے گی۔ عشرہ رحمت اللعالمین میں طلبہ سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی کی شمولیت کو یقینی بنانے کی کاوشیں کی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یقین ہے کہ میڈیا شان رحمت اللعالمین بیان کرنے کی سعادت حاصل کرنے کیلئے حکومت پنجاب کی کاوش میں بھر پور تعاون کرے گا۔عشرہ شان رحمت اللعالمین منا کر دنیا کو پیغام دیں گے حضرت محمدکی عظمت انسانی سوچ اورخیال سے بالاتر ہے۔ حضرت محمد خاتم الالنبین ہیں اور آپ کی شان پر دنیا جہان قربان۔ عثمان بزدار نے کہاکہ پنجاب کے 36 اضلاع میں عشرہ شان رحمت اللعالمین کے تحت تقریبات ہوں گی۔ رحمت اللعالمین اسکالرشپ کیلئے گزشتہ برس 50 کروڑرکھے گئے۔ روا ں برس رحمت اللعالمین اسکالرشپ کو بڑھا کر ایک ارب روپے کر دیا گیا ہے۔ عشرہ شان رحمت اللعالمین منانے کیلئے فنڈز کی کوئی کمی نہیں۔ قیدیوں اور جیل ملازمین کے لئے خصوصی پیکیج کا اعلان کیا جائے گا۔ 5 سیکرٹریز کوسالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت فنڈز کے کم استعمال پر نوٹس دیئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ فنڈز کا بروقت اور درست استعمال یقینی بنایا جائے۔ اچھی پرفارمنس پر افسروں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ فیاض الحسن چوہان جیل کے وزیر ہیں اور وہ اچھا کام کر رہے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان کی سربراہی میں جیل خانہ جات کے محکمہ میں دوررس اصلاحات ہو رہی ہیں۔ فیاض الحسن چوہان کی سربراہی میں محکمہ جیل خانہ جات میں وہ کام ہو رہا ہے جوسو سال سے نہیں ہوا۔ حسان خاورکو معاون خصوصی برائے اطلاعات کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات کا عہدہ خالی تھا۔ صوبائی وزرا کی کارکردگی کا باقاعدہ جائزہ لیتا ہوں۔ عثمان بزدار نے کہاکہ ہماری حکومت کی کارکردگی سابق ادوار کے مقابلے میں بہت بہتر ہے،مہنگائی پر قابو پانے کے لئے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے۔ پرائس کنٹرول نظام کو مزید موثر بنائیں گے، پرائس کنٹرول کے حوالے سے اضلاع کی کارکرگی کو مونیٹر کیا جائے گا، اچھی کارکردگی پر انعام دیں گے اور خراب کارکرگی پر جواب طلبی ہو گی۔ ہم عوام کی خدمت اور انہیں ریلیف دینے کے لئے آئے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close