وزیراعظم جاوید اقبال کو تاحیات چیئرمین نیب بناناچاہتے ہیں

کراچی(آئی این پی)وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ وزیراعظم جاوید اقبال کو تاحیات چیئر مین نیب بنانا چاہتے ہیں، چیئرمین نیب کو ایسی توسیع دی گئی جس کی مدت نہیں ہے، جمعہ کو کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ عمران خان نے تین سالوں میں اپنے کرپٹ اے ٹی ایم کو چھائوں میں رکھا، اب پنڈورا پیپرز کے بعد دوبارہ ان اے ٹی ایم کو اپنی چھائوں میں لے لیا ہے،سعید غنی نے کہا کہ کنٹونمنٹ

کے 10وارڈز میں سے 4پر پیپلز پارٹی جیتی تھی، یقین ہے سی بی سی کا نائب صدر پیپلز پارٹی کا ہوگا، تین کنٹونمٹ بورڈز میں پیپلز پارٹی اکثریت میں ہے،صوبائی وزیر نے کہا کہ وفاقی حکومت شوگر اور گندم کی رپورٹ پر کارروائی کیوں نہیں کرتی، پنجاب میں گندم کا بحران ہے مگر سندھ میں نہیں ہے،سعید غنی نے کہا کہ یہ الزام لگارہے ہیں سندھ گندم ریلیز نہیں کررہا، پنجاب تو گندم ریلیز کررہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں