کوئٹہ(آئی این پی)گورنربلوچستان نے صوبائی کابینہ میں شامل 3ناراض وزرا کے استعفے منظور کرلیے،جبکہ وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ ہم جدوجہد جاری رکھیں گے، 12لوگوں کے کہنے پر استعفی نہیں دوں گا، اتحادی جماعتوں اور بی اے پی کے اکثر ارکان میری حمایت کر رہے ہیں، تفصیلات کے مطابق گورنربلوچستان سید ظہور آغا نے صوبائی کابینہ میں شامل 3ناراض وزرا کے استعفے منظور کرلیے ،جن وزرا کے استعفے
منظور ہوئے ہیں ان میں ظہوربلیدی، سردارعبدالرحمان کھیتران اوراسد بلوچ شامل ہیں، دوسری جانب جمعہ کو کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جام کمال خان نے کہا کہ مجھے اتحادیوں کی مکمل حمایت حاصل ہے،وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ کچھ ساتھی 4بار پہلے بھی مجھے ہٹانے کی کوشش کرچکے ہیں،جام کمال خان نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ وزرا ء اپنے استعفے واپس لیں، وزرا نے استعفے واپس نہیں لئے تو ہم نئے وزیر بنائیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں