انگلش کرکٹ بورڈ کا نیا سربراہ کس پاکستانی کو بنائے جانے کا امکان ہے؟ تہلکہ خیز خبر آگئی

لندن (پی این آئی) وسیم خان چئیرمین ای سی بی کے عہدے کیلئے مضبوط امیدوار بن گئے، پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق سی ای او کو انگلش کرکٹ بورڈ کا نیا سربراہ بنائے جانے پر غور جاری۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او کے عہدے سے مستعفی ہونے والے وسیم خان کو اب انگلینڈ میں اہم عہدہ ملنے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وسیم خان انگلش کرکٹ بورڈ کے نئے چئیرمین بننے کیلئے مضبوط امیدوار ہیں۔ این واٹمور کے مستعفی ہونے کے بعد نئے چئیرمین ای سی بی کیلئے مختلف ناموں پر غور ہو رہا ہے، ان ناموں میں پی سی بی کے سابق سی ای او وسیم خان کا نام بھی شامل ہے، جو ماضی میں بھی انگلش کرکٹ بورڈ سے وابستہ رہ چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close