ڈپٹی چئیرمین نیب کے عہدے پر کس شخصیت کو تعینات کر دیا گیا؟ کرپشن کرنیوالوں کی شامت آگئی

لاہور(پی این آئی)قومی احتساب بیورو(نیب) کے ڈائریکٹر جنرل ( ڈی جی )آپریشنز ظاہر شاہ کو ڈپٹی چئیرمین نیب تعینات کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے سمری وزارت قانون کو ارسال کی گئی تھی۔

وزارت قانون کی جانب سے منظوری کے بعد ظاہر شاہ کو ڈپٹی چیئرمین نیب تعینات کردیا گیا ہے۔نیب کے سابق ڈپٹی چیئرمین حسین اصغر نے چند روز قبل استعفیٰ دیدیا تھا اور دو روز قبل صدر مملکت عارف علوی نے انکا استعفی قبول کرلیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close