طلبا ہو جائیں تیار، سوموار سے کیا ہونیوالا ہے؟ سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کیلئے ہدایات جاری

لاہور(پی این آئی) صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ پنجاب کے تمام سرکاری اور نجی سکول 11اکتوبر بروز پیر سے اپنی باقاعدہ کلاسز کا آغاز کریں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کئے گئے پیغام میں مراد راس کا کہنا تھا کہ پچھلی روٹین واپس آنے پر خوش آمدید، تمام سرکاری اور نجی سکول پیر 11 اکتوبر 2021 سے اپنی باقاعدہ کلاسز کا آغاز کریں گے۔

براہ مہر بانی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کریں۔قبل ازیں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ 11 اکتوبر سے تمام تعلیمی ادارے مکمل طور پر کھولے جا رہے ہیں جبکہ 30 اکتوبر کے بعد جزوی ویکسی نیشن اور 30 نومبر کے بعد مکمل ویکسی نیشن نہ کرانیوالے افراد پر پابندیاں ہو ں گی۔

close