اسلام آباد (آئی این پی ) معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ 11 اکتوبر سے تمام تعلیمی ادارے مکمل طور پر کھولے جا رہے ہیں، 30 اکتوبر کے بعد جزوی ویکسی نیشن اور 30 نومبر کے بعد مکمل ویکسی نیشن نہ کرانیوالے افراد پر پابندیاں ہونگی۔ اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا وبا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں، 6 کروڑ سے زائد افراد کو جزوی یا مکمل ویکسین لگ چکی، کورونا ویکسین میں
عمر کی حد 12 سال تک لے گئے ہیں، ملک میں کورونا ویکسی نیشن اچھے طریقے سے جاری ہے، وزارت تعلیم نے ٹیلی اسکول سمیت دیگر اقدامات کیے، کورونا وبا میں بچوں کا تدریسی عمل متاثر ہوا۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ کورونا ویکسی نیشن محفوظ ہے، عوام سے تلقین ہے بچوں کو بغیر ہچکچاہٹ کورونا ویکسی نیشن کرائیں، کورونا ویکسی نیشن سے متعلق جھوٹی خبروں پر توجہ نہ دیں، ویکسی نیشن کورونا وبا کے پھیلا کو روکنے میں مدد دے گی۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں