بچوں وخواتین کی غیر اخلاقی ویڈیوز بیرون ملک فروخت کرنے والا گروہ گرفتار، تہلکہ خیز انکشافات

مکوآنہ (پی این آئی)فیصل آباد ایف آئی اے سائبر کرائم نے بچوں اور خواتین کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے اور انہیں بین الاقوامی مارکیٹ میں فرخت کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے امریکا، برطانیہ اور دیگر ممالک میں پاکستانی بچوں اور خواتین کی غیر اخلاقی ویڈیوز اپ لوڈ کر کے لاکھوں روپے کمانے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق اس گروہ کی اطلاع انٹر پول کی جانب سے دی گئی تھی۔ جس پر ڈی جی ایف آئی نے ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیاتھا ایف آئی اے سائبر کرائم نے فیصل آباد میں کارروائی کرتے ہوئے 3 افراد کو گرفتار کر کے سینکڑوں کی تعداد میں خواتین اور بچوں کی غیر اخلاقی ویڈیو اور تصاویر بر امد کر لیں۔ملزمان لاہور، فیصل آباد، ملتان اوررحیم یار خان میں بچوں کی نازیبا ویڈیو بنا کر بین الاقوامی مارکیٹ میں فروخت کرتے تھے۔ ملزمان کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت دو مقدمات درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے مطابق ملزمان امین سلطان اور جاوید کے پاس موجود موبائل فون اور لیپ ٹاپ سے سینکڑوں کی تعداد میں غیر اخلاقی ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں، جن کی جانچ پڑتال کا کام جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں