سوتیلی والدہ کی ایم پی اے بیٹے کے خلاف درخواست ، سندھ ہائیکورٹ نےوالدہ کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا

کراچی (آئی این پی ) سندھ ہائیکورٹ نے رکن سندھ اسمبلی عمران شاہ کے خلاف سوتیلی والدہ کی درخواست مسترد کردی ہے۔ سندھ ہائی کورٹ نے جمعہ کو پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر عمران علی شاہ کے خلاف ان کی سوتیلی والدہ ڈاکٹر ریحانہ شاہ کی درخواست کی سماعت کی۔ ڈاکٹر ریحانہ شاہ نیعمران شاہ پر ان کا جعلی طلاق نامہ جمع کرانے کا الزام لگایا تھا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عمران شاہ کے والد ڈاکٹر محمدعلی شاہ نے مجھ سے

دوسری شادی کی تھی۔ محمد علی شاہ کے انتقال کے بعد عمران علی شاہ و دیگر نے جعلسازی کی اور لیاقت آباد کی یونین کمیٹی سے جعلی طلاق نامہ تیار کرایا۔ ریحانہ شاہ نے درخواست میں بتایا کہ محمد علی شاہ سے میرا ایک بیٹا ہے اور خوف زدہ ہوکربیرون ملک مقیم ہوں۔ ریحانہ شاہ نیعدالت کو بتایا کہ ان کا طلاق نامہ جعلی ثابت ہوچکا ہے اور ڈپٹی ڈائریکٹر کے حکم کے باوجود یونین کمیٹی جعلی طلاق نامہ منسوخ نہیں کررہی ہے۔ تین برس قبل ڈاکٹر ریحانہ شاہ نے بتایا تھا کہ ڈاکٹر محمد علی شاہ نے مجھ سے 1989 شادی کی، میری شادی کو پہلی بیوی کے بچوں نے قبول نہیں کیا، عمران شاہ اور جنید شاہ نے اے او کلینک آکر بدترین تشدد کیا، سرجن روم میں بند کرکے زدو کوب کیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close