شیخ رشید نے مہنگائی کا اعتراف کر لیا، پاکستانی سیاست میں چار ماہ بہت اہم ہیں، پاکستان بڑے حساس وقت سے گزر رہا ہے، یہ وقت پگڑیاں اچھالنے کا نہیں

راولپنڈی(آئی این پی ) وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستانی سیاست میں چار ماہ بہت اہم ہیں، پاکستان بڑے حساس وقت سے گزر رہا ہے، سیاستدان مغرب کی طرف دیکھ رہے ہیں، سیاست مشرق سے طلوع ہو رہی ہے، یہ وقت پگڑیاں اچھالنے کا نہیں ، میں وہ سیاستدان نہیں جو کہوں مہنگائی نہیں ہے، عمران خان کی قیادت میں مہنگائی پر قابو پائیں گے، اداروں کیخلاف زبان استعمال کرنیوالے منہ کے بل گریں گے، الیکشن کے قریب ن لیگ کی نئی الائنمنٹ ہوگی،

انتخابات میں سوا سال رہ گیا ہے،، ن لیگ کو 2 کے بجائے 3 گروپس میں دیکھ رہا ہوں، طور خم بارڈر کھلا ہے، چمن پر تھوڑا مسئلہ ہے جسے ٹھیک کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں نئے تعمیر شدہ پوسٹ گریجویٹ بلاک کا افتتاح کردیا ہے ۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاکہ خواتین کی تعلیم میں راولپنڈی پاکستان میں سب سے آگے ہے ، رواں ماہ وزیراعلی وقارالنسا یونیورسٹی کاافتتاح کریں گے۔ وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہاکہ ہم نے قبضہ چھڑوا کر کالجز بنائے ، ہم نے تعلیم کیلئے جوخواب دیکھا تھا اس کی مثبت تعبیرہوئی، ہم نے ہربیٹی کوتعلیم کی سہولت اس کے گھرتک پہنچائی۔ ان کا کہناتھا کہ راولپنڈی میں تعلیم کیبعد صحت پر توجہ مرکوزکیے ہوئے ہیں، راولپنڈی طالبات کی تعلیم کے لحاظ سے پاکستان میں نمبرون ہے۔ شیخ رشید نے کہاکہ نالہ لئی کا افتتاح بھی عنقریب ہوجائیگا ، نالہ لئی کے افتتاح کے بعد سیاست کوخیرباد کہوں گا، کسی اور کو بھی سیاست میں آنے کا موقع دینا چاہیے ، طاقتور کمزور اور کمزور طاقتورہو میری زندگی کا مشن ہے۔ وزیرداخلہ نے کہاکہ زندگی نے مہلت دی توایک نئی آئی ٹی یونیورسٹی بناں گا،تعلیم کے بعد اسپتالوں کامنصوبہ شروع کروں گا، شہر کے اسپتالوں کو بہتر بنائیں گے، مری روڈ پر ایک بلڈنگ کو انٹرمیڈیٹ کالج میں بدل رہے ہیں، ہم نے تعلیم کیلئے جوخواب دیکھا تھا اس کی مثبت تعبیرہوئی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں