بلوچستان اسمبلی کے رکن بڑی پریشانی کا شکار ہو گئے، کوئٹہ پولیس کوئی مدد نہیں کر سکی، نامعلوم ملزمان کی تلاش جاری

پشاور (پی این آئی) بلوچستان اسمبلی میں پشتونخوا میپ کے رکن اسمبلی نصر اللّٰہ زیرے بڑی پریشانی کا شکار ہو گئے ہیں۔ ان کی گاڑی کوئٹہ میٹروپولیٹن کے احاطے سے چوری کر لی گئی ہے۔کوئٹہ پولیس کا کہنا ہے کہ نصر اللّٰہ زیرے نے میٹروپولیٹن کے احاطے میں گاڑی کھڑی کی تھی جہاں سے نامعلوم چور اسے لے اڑے اور کسی کو کانوں کان خبر تک نہ ہو سکی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹ درج کرکے گاڑی او ر ملزمان کی تلاش

شروع کردی گئی ہےاور تاحال گاڑی کا کوئی سراغ نہیں ملا۔۔۔۔۔

برطانیہ جانے والے پاکستانیوں کو بڑی سہولت مل جائے گی

لندن (پی این آئی) پیر کی صبح 4 بجے، برطانیہ میں داخل ہونے والے پاکستانیوں کو نئی سہولت مل جائے گی، حکومت برطانیہ کی جانب سے کیے جانے والے اعلان کے مطابق برطانیہ نے ٹریول لسٹ میں تبدیلی کردی ہے جس کے تحت پیر سے 47 ممالک ریڈ لسٹ سے نکل جائیں گے۔ اب صرف 7 ممالک برطانیہ کی ریڈ لسٹ پر رہ گئے ہیں۔برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پیر صبح 4 بجے کے بعد پاکستان سے آنے والوں کے ویکسین سرٹیفکیٹ تسلیم کیے جائیں گے۔اس حوالے سے برطانوی ٹرانسپورٹ سیکرٹری گرانٹ شاپس نے کہا کہ اب برطانیہ کی منظور شدہ ویکسین لگوانے والوں کو قرنطینہ نہیں کرنا پڑے گا، منظور شدہ ویکسین لگوا کر آنے والے مسافروں کو پی سی آر ٹیسٹ بھی نہیں کرانا ہوگا۔گرانٹ شاپس کا کہنا تھا کہ تمام مسافروں کیلئے لوکیٹر فارم بھرنا لازمی ہوگا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں