سابق شوہر پر سوتیلی بیٹی کو ہراساں کرنے کا الزام، پولیس نے پی ٹی آئی خاتون رہنما کے سابق شوہر کو گرفتار کر لیا

کراچی (پی این آئی) سوتیلی بیٹی کو ہراساں کرنے کے الزام میں کراچی پولیس نے تحریک انصاف کی رہنما لیلیٰ پروین کے سابق شوہر کو گرفتار کر لیا ہے۔ کراچی سے موصولہ رپورٹس کے مطابق کراچی کے پوش علاقے توحید کمرشل میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی رہنما لیلیٰ پروین کے سابق شوہر کو گرفتار کرلیا۔رہنما پی ٹی آئی لیلیٰ پروین نے اپنے سابق شوہر پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ علی حسن نے سوتیلی بیٹی کو ہراساں کیا ہے۔۔۔۔

آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹنٹ جنرل ندیم انجم پہلے اہم ترین اجلاس میں شریک ہوں گے

اسلام آباد (پی این آئی) علاقائی سلامتی کی صورتحال پر آج اعلیٰ سطحی اجلاس میں غور کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے نیشنل سیکورٹی کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کرلیاہے۔ اس اجلاس میں افغانستان کی صورتحال، پاکستان پر پڑنے والے اثرات، بارڈرز اور ملکی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔بتایا گیا ہے کہ نیشنل سیکورٹی کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ سمیت بحریہ اور فضائیہ کے سربراہان ، آئی ایس آئی کے نئے سربراہ لیفٹنٹ جنرل ندیم انجم ، متعلقہ وفاقی وزرا اور نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر شریک ہوں گے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close