بلوچستان زلزلہ، مشکل کی اس گھڑی میں بلوچستان کی عوام کے ساتھ ہیں

کراچی (آئی این پی ) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں بلوچستان کی عوام اور متاثرین کے ساتھ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کوئٹہ زلزلہ سے ہونے والے جانی اور مالی نقصانات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں بلوچستان کی عوام اور متاثرین کے ساتھ ہیں۔ تمام ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے ساتھ ہیں۔

گورنر سندھ نے کہاکہ سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close