عوام پر بوجھ نہ ڈالا جائے، وزیراعظم عمران خان نے پیٹرول اور گیس کی قیمتوں میں کمی کی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے وزارت پٹرولیم کو گیس کی قیمتوں میں نظرثانی کی ہدایت کردی، سیکرٹری وزارت پٹرولیم نے کہا کہ پاکستان میں گیس کے زیادہ تر کنویں خشک ہو رہے ہیں، ایل این جی کی قیمت 12ڈالر پڑ رہی ہے، گیس کی قیمتوں میں کمی اور صنعتوں کو ترجیحی فراہمی کیلئے کام کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رکن اسمبلی احسان اللہ ٹوانہ کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی خارجہ امور کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سیکرٹری وزارت پٹرولیم نے ایران پاک گیس اور پاک روس گیس منصوبے کی پیشرفت پر بریفنگ دی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک میں ایل این جی اور گیس 4 ہزار 600 ایم ایم سی ایف ڈی ہے، ملک میں گیس کا 800 ایم ایم سی ایف ڈی کا شارٹ فال ہے، وزیراعظم نے بھی گیس کی قیمتوں میں اضافے پر کل بریفنگ کیلئے بلایا تھا، وزیراعظم نے گیس کی قیمتوں میں نظرثانی کی ہدایت کی ہے، صنعتوں کو ترجیحی فراہمی کی بھی ہدایت کی ہیں۔سیکرٹری وزارت پٹرولیم نے کہا کہ ہم گیس کی قیمتوں میں کمی پر کام کر رہے ہیں، ایل این جی کی قیمت 12ڈالر پڑ رہی ہے۔سیکرٹری وزارت پٹرولیم نے گیس کے شارٹ فال اور قیمتوں میں اضافے پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گردشی قرض بہت بڑا معاملہ ہے، آئی ایم ایف سے بھی گردشی قرض پر بات جاری ہے، پاکستان میں گیس کے زیادہ تر کنویں خشک ہو رہے ہیں، تاپی منصوبہ پاکستان کیلئے سستا ترین منصوبہ ہے، 10ارب ڈالر کے منصوبے میں پاکستان نے20 کروڑ ڈالر دینے ہیں، پاکستان کو 1200 ایم ایم سی ایف ڈی گیس ملنی ہے، تاپی منصوبے کی گیس ایل این جی سے سستی ملے گی۔مزید برآں وزیراعظم عمران خان نے ارکان اسمبلی کو عوام کو مہنگائی بڑھنے کے اسباب آگاہ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی پاکستان کا ہی نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے، پاکستان میں دوسرے ممالک کی نسبت کم مہنگائی ہے، اشیاء کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ مراعات اور سبسڈی بھی دے رہے ہیں۔

close