تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا لگ گیا، اہم رہنما ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شامل

لاڑکانہ(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے قریبی اور اہم ساتھی نے کارکنان سمیت پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے اہم ساتھی چنگیز ابڑو نے بدھ کے روز پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

 

 

 

چنگیز ابڑو یونین 6 سے چیئرمین تھے، جنہوں نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف کو خیر باد کہا اور آئندہ سیاست پی پی کے پلیٹ فارم سے شروع کرنے کا اعلان کیا۔پاکستان پیپلزپارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کے سیاسی مشیر جمیل سومرو نے چیگیز ابڑو کی شمولیت میں اہم کردار ادا کیا، چنگیز ابڑو کی شمولیت کو جمیل سومرو کی اہم کامیابی قرار دیا جارہاہے۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹ انتخابات میں سیف اللہ ابڑو کو سندھ کی ٹیکنوکریٹ کی نشست سے ٹکٹ دیا، جس پر لیاقت علی جتوئی نے الزامات عائد کیے۔پی ٹی آئی رہنما لیاقت جتوئی نے اپنی ہی جماعت پر سینیٹ ٹکٹ فروخت کرنے کا الزام لگایا تھا، انھوں نے دعویٰ کیا کہ سیف اللہ ابڑو کو سینیٹ ٹکٹ فروخت کیا گیا ۔ لیاقت جتوئی نے الزام عائد کیا کہ گورنر ہاؤس کے ڈرائنگ روم کے فیصلے پارٹی کے لیے نقصان دہ ہیں، پیراٹروپر سیف اللہ ابڑو کو 35 کروڑ میں سینیٹ ٹکٹ فروخت کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close