نورمقدم قتل کیس، خون کا حساب دینے کا وقت قریب آ گیا، فردِ جرم عائد کرنے کیلئے تاریخ مقرر کر دی گئی

اسلام آ باد (آئی این پی ) نور مقدم قتل کیس میں ایڈیشنل سیشن جج نے 14اکتوبر2021 کو فردِجرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔ جمعرات کو ایڈشنل سیشن جج نے ملزمان کی درخواستیں خارج کردیں۔جج عطاربانی نے ریمارکس دئیے کہ بیانات کی نقول پہلے ہی فراہم کی جا چکی ہیں اور اب ڈیجیٹل شواہد کا معاملہ ٹرائل کے دوران دیکھیں گے۔ ظاہرجعفر نے عدالت میں بیان دیا کہ اپنے کیئے پرمعافی مانگتا ہوں۔ اس پر جج عطا ربانی نے ظاہر جعفر

کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے وکیل کے ذریعے بات کیجئے گا۔ کیس کی سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close