اسلام آ باد (آئی این پی ) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے پینڈورا لیکس کی آزاد انہ تحقیقات کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ تحقیقات کا پیمانہ جو دوسروں کیلیے رکھتے ہیں اپنے لیے بھی وہی رکھیں۔ جن وزرا کی آف شور کمپنیاں سامنے آئی ہیں ان کوکابینہ سے الگ کیاجائے۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے احتساب عدالت پیشی کے بعد اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آف شور اکاونٹ ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ
کے لیے استعمال ہوتے ہیں، قانون سازی پارلیمنٹ سے ہونی چاہیئے، اپنی مرضی کے قانون آرڈیننس کے ذریعے لائے جاتے ہیں، آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی کہیں نظر نہیں آ رہی۔ نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس کی سماعت کے موقع پر عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ اگر قانون سازی کرنی ہے تو عوام کے لئے کریں انہوں نے کہا کہ آرڈیننس سے شارٹ ٹرم فائدہ ہوسکتا ہے، پی ٹی آئی کو خیال کرنا چائیے وہ سیاسی جماعت ہے، الیکشن میں لوگ سب باتوں کا حساب کتاب لیں گے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں