کراچی پورٹ ٹرمینل، جہاز لنگر انداز کے لیے وفاقی وزیر کو 10 کروڑ کی پیش کش، وفاقی وزیر نے 100 کروڑ کی فرمائش کرتے ہوئے کیا کہا؟

پشاور (آئی این پی ) وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ ہمیں کوئی بھی ٹرمینل بغیر کسی بڈنگ کے نہیں دینا، مجھے آفر آئی 10 کروڑ لیں اور چپ ہوجائیں، میں نے کہا 100 کروڑ دیں تاکہ میں خزانے میں جمع کروا دوں۔ وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کوئی بھی ٹرمینل بغیر کسی بڈنگ کے نہیں دینا، شروع میں آفرز آئیں، پیسہ کھاتا تو نتھیا گلی میں بنگلے ہوتے،

پیسے کھاتا تو بیرون ملک میں بھی بنگلے ہوتے۔ وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے مزید کہا ہے کہ وزیراعظم نے کہا بحری امور کی وزارت سنبھالیں کیونکہ کرپشن بہت ہے، پہلے یہ ہوتا تھا جو زیادہ پیسے دے اسی کا جہاز لگے گا، ہم نے سب ڈیجیٹل کردیا، فرسٹ کم فرسٹ برتھ پر جہاز لگے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں