کوئٹہ (آن لائن )وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے وزارتِ اعلیٰ کا منصب چھوڑنے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے اراکین کی تجویز پر ہی نشست چھوڑوں گا۔ان خیالات کااظہار انہوں نےنجی ٹی وی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جام کمال کا کہنا تھا کہ وزارت اعلیٰ کے منصب سے استعفیٰ نہ دینے کی ایک ہی وجہ ہے اور وہ یہ کہ مجھے اکثریت حاصل ہے۔جب تک تمام حکومتی ارکان
اوراتحادی نہ کہیں استعفی نہیں دوں گا، 40 میں سے اکثریت خلاف ہوجائے تو عہدے پر رہنے کا جواز نہیں رہتا۔ انہوں نے بتایا کہ حکومتی اور اتحادیوں میں سے اب تک 16 ارکان میرے خلاف اور تحریک عدم اعتماد کے حامی ہیں، بلوچستان عوامی پارٹی کے پانچ اراکین تو شروع سے ہی میرے خلاف ہیں۔کل ایسے حالات میں ہرکوئی چند ممبران کے ساتھ کھڑا ہوکر وزیراعلی سے استعفی مانگے گا، پارٹی میں اکثریت کی حمایت ہے تو استعفے کا جواز نہیں بنتا۔انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے لیے 33 ممبران کی ضرورت ہے، حمایت کرنے والے چند ارکان ایسے ہیں جو
میرے خلاف ہیں لیکن وہ قرارداد کے حق میں ووٹ نہیں دیں گے، جام کمال نے کہا کہ میں 10،12 اراکین کے مطالبے پر استعفی کبھی نہیں دوں گا
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں