مسلم لیگ ن کی اہم وکٹ گر گئی ، مسلم لیگ ن کے اہم رہنما تحریک انصاف میں شامل

پشاور(آن لائن)شانگلہ میں مسلم لیگ ن کی اھم وکٹ گر گئی سابق ممبر ضلع کونسل شانگلہ سرفراز خان مسلم لیگ ن سے مستعفی ہو کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے یہ اعلان انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہو ئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا کہ تمام اضلاع میں یکساں ترقیاتی عمل جاری ھے یہی وجہ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پر عوام کا

اعتماد بڑھ گیا ھے 2023 میں بھی تمام صوبوں اور مرکز میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ھوگی اس موقع پر صوبائی وزیر محنت وثقافت پارلیمانی امور شوکت یوسف زئی،پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے سنئیر نائب صدر حاجی سدید الرحمان،پارٹی کے ضلعی صدر وقار احمد خان،حبیب الرحمن خان،نجیب احمد خان بھی موجود تھے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا کہ شانگلہ سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں سیاحتی ترقی پر خصوصی توجہ دی جارہی ھے سیاحتی مقامات تک رسائی کیلئے بڑے بڑے منصوبوں پر کام جاری ہیں۔ انہوں نے پاکستان تحریک

انصاف میں شمولیت اختیار کرنے پر سرفراز خان کو مبارکباد دی اور کہا کہ انکی شمولیت سے شانگلہ میں پارٹی مزید مضبوط ھوگی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے علاقے کیلئے کئی منصوبوں کی منظوری بھی دی ہے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close