12 سال سے زائد عمر کے طلباء کو بغیر ویکسینیشن سرکاری و نجی سکولوں میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی

پشاور(آن لائن)ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف نے 1089/ڈی سی مردان کے تحت اعلان کیا ہے کہ تمام سرکاری و نجی سکولوں کے طلباء جن کی عمریں 12 سال سے زیادہ ہیں اور انہوں نے کورونا ویکسین نہیں لگائی ایسے طلباء کو سکول میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، اعلامیے کی خلاف ورزی کرنے والے سکول کو سیل کر دیا جائے گا۔اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ و مردانہ کو ایسے تمام سرکاری و نجی سکولوں

کے عملے کے خلاف تادیبی کاروائی (Disciplinary Action) کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں جنہوں نے ابھی تک خود اور 12 سال سے زائد طلباء کی ویکسینیشن نہیں کرائی، اسکے ساتھ ساتھ انھیں 7 دن کے اندر تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close