شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل اور احسن اقبال کو نیب کیسز ختم کرنے کی خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) آرڈیننس 2021 سے بعض حکومتی اور اپوزیشن ارکان کے کیسز ختم ہوجائیں گے۔ نیب آرڈیننس کے اطلاق سے مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کے کیسز ختم ہوجائیں گے۔

نیب ترمیمی آرڈیننس 2021 کے تحت قواعد کی بے ضابطگی کے حوالے سے عوامی یا حکومتی منصوبے قومی احتساب بیورو کے دائرہ اختیار سے باہر ہوں گے۔ اس آرڈیننس کے اطلاق کے بعد مذکورہ بالا تینوں شخصیات احتساب عدالت میں مقدمات ختم کرنے کی درخواست کرسکتی ہیں۔ اس کے علاوہ آرڈیننس کے بعد موجودہ حکومت کے چینی اور آٹا سکینڈلز بھی ختم ہوسکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close