جتنا زور یہاں لگا رہے ہو اتناالیکشن میں لگایا ہوتا تو آج میں قومی اسمبلی میں ہوتی، فردوس عاشق اعوان اپنے خلاف نعرے بازی کرنے والوں پر برس پڑیں

سیالکوٹ (پی این آئی) جتنا زور یہاں لگا رہے ہو اتناالیکشن میں لگایا ہوتا تو آج میں قومی اسمبلی میں ہوتی، فردوس عاشق اعوان اپنے خلاف نعرے بازی کرنے والوں پر برس پڑیں۔۔۔۔ سیالکوٹ میں جلسے کے دوران ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے خلاف نعرے لگ گئے۔ نجی ٹی وی کےمطابق رسول پور میں جلسے کے دوران عوام نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے سامنے شکایتوں کے انبار لگادیے اور کہا کہ وعدے پورے نہیں ہوئے،عوام نے وعدے پورے نہ ہونے پر فردوس عاشق اعوان سے شکوہ کیا۔

عوام کے غصے پر ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان بھی بھڑک اٹھیں اور کہا کہ جتنا زور آج آپ ادھر لگارہے ہیں اتنا الیکشن میں لگایا ہوتا تو وہ اسمبلی میں ہوتیں۔انہوں نے کہا کہ ہارنے والے کو غیر منتخب کہا جاتا ہے لیکن اس کے باوجود میں ہی حلقے کے کام کرواؤں گی کسی اور نے نہیں کروانے۔انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف منصوبے کے تحت مہم چلائی جا رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close