10تا 12 اکتوبر کن کن شہروں میں بارشوں کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات کی تازہ ترین پیشنگوئی آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)مغربی ہواؤں کا بارش برسانے والا نیا سلسلہ 10 تا 12 اکتوبر کے دوران ملک کے شمالی علاقوں پر اثرانداز ہوگا ۔تفصیلات کے مطابق 10 اور 11 اکتوبر بروز اتوار اور سوموار کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، دیر، چترال، دروش، مدھیان، کالام، کاغان، ناران، بٹگرام، کوہستان، داسو، شانگلہ، بونیر، ہری پور، صوابی، سوات، ایبٹ آباد، چارباغ، مردان،مظفرآباد، نیلم، باغ، گھڑی ڈوپٹہ، پونچھ، راولاکوٹ، کوٹلی،گلگت بلتستان، سکردو،

غانچے، استور، دیامیر،مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش جبکہ کہیں کہیں ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔اس دوران بلند پہاڑوں پر رواں موسم سرما کی پہلی برفباری بھی متوقع ہے۔اس کے علاؤہ پارہ چنار، تورخم، پشاور، کوہاٹ، پنڈی گھیب، چکوال، کلرسیداں، جہلم اور جنوبی آزاد کشمیر کے چند علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں،اس سپیل کے بعد یعنی اگلے ہفتے کے دوران سردی کی پہلی لہر ملک کے تمام شمالی علاقہ جات پر اثرانداز ہوگی ۔جس کے نتیجے میں اگلے ہفتے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں کے درجہ حرارت میں 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close