مظفرآباد(آئی این پی)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈا پور نے ملک میں مہنگائی پر انوکھا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام چینی اور روٹی کم استعمال کریں۔تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیربرائے امور کشمیر کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری نے عوام کے اربوں ڈالرز لوٹے، اربوں ڈالرز لوٹنے کی وجہ سے ملک میں مہنگائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چینی بہت مہنگی ہے، پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت مہنگائی کم کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے، روٹی کے 100 نوالے کھاتے ہیں تو کچھ کم کریں، اگر چائے میں چینی کے100دانے ڈالتے ہیں تو 9دانے کم ڈالیں، عمران خان قرضے سے لیکر مصنوعی چیزیں سستی نہیں کر رہا۔ پاکستان میں 9 فیصد مہنگائی کچھ نہیں ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں