معاشرے کے غیر مراعات یافتہ طبقات کو ٹارگٹڈ سبسڈی فراہم کی جائے ، عمران خان کااجلاس سے خطاب

اسلام آباد (آئی این پی )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی کے غریبوں پر پڑنے والے اثرات سے آگاہ ہے۔ معاشرے کے غیر مراعات یافتہ طبقات کو ٹارگٹڈ سبسڈی فراہم کی جائے۔ بدھ کووزیراعظم عمران خان کی صدارت میں اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین، وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر اطلاعات فواد چودھری نے شرکت کی، معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل، گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر، صدر

نیشنل بینک اور سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔اجلاس کے دوران ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیراعظم عمران خان کو احساس پروگرام کے تحت اہل خاندانوں کو ہدف بنائی گئی سبسڈی پر بریفنگ دی گئی۔بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ احساس پروگرام نے نیشنل بینک آف پاکستان کے اشتراک سے ایک موبائل ایپ تیار کی ہے۔ یہ ایپلیکیشن دکاندار ملک بھر میں اہل احساس مستحقین کو رعایتی اشیا فراہم کرنے کے لیے استعمال کریں گے، احساس پروگرام کے تحت ہدف شدہ سبسڈی کے غلط استعمال کے امکانات کو ختم کرنے کے لیے مناسب احتیاط برتی گئی ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت مہنگائی کے غریبوں پر پڑنے والے اثرات سے آگاہ ہے، ہدف شدہ سبسڈی غیر مراعات یافتہ طبقات کی ترقی کے لیے ہیں۔ معاشرے کے غیر مراعات

یافتہ طبقات کو ٹارگٹڈ سبسڈی فراہم کی جائے۔انہوں نے کہا کہ کامیاب پاکستان، صحت سہولت کارڈ اور احساس حکومت کے اہم پروگرام ہیں، مقصد غربت کے خاتمے اور معاشرے کے نچلے طبقات کی سماجی ترقی ہے، ایک جامع آگاہی پروگرام شروع کیا جائے، عوام کو آگاہ کیا جائے ہدف شدہ سبسڈی کیسے حاصل کی جا سکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close