عمر شریف نے اہلیہ زرین غزل کو مرنے سے پہلے کیا دعادی تھی؟ زرین غزل نے خود ہی بتا دیا

کراچی (پی این آئی) مرحوم کامیڈین عمر شریف کی بیوہ زریں غزل کا کہنا ہے کہ وہ ایسی خوش نصیب عورت ہیں جن کا شوہر جب اس دنیا سے گیا تو ان سے راضی تھا، وہ اپنی عدت اپنے گھر میں مکمل کریں گی۔زریں غزل نے کہا کہ عمر شریف کے انتقال کے بعد وہ ان کے سینے سے لپٹ کر چھ گھنٹے تک باتیں کرتی رہیں.

وہ 20 سال سے عمر شریف کے ساتھ تھیں اور ہر سفر میں ان کی شریک ہوتی تھیں۔زریں عمر کا کہنا تھا کہ عمر نے ہمیشہ انہیں دعا دی، وہ اپنی عدت اپنے گھر میں پوری کریں گی۔ انہوں نے کہاکہ وہ پاکستانی عوام سے ملنے والی محبت پر ان کی شکر گزار ہیں، وہ وفاقی اور سندھ حکومت کی بھی شکر گزار ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close